The news is by your side.

Advertisement

ٹڈاپ کیس: سابق وزیراعظم گیلانی سمیت 10 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

کراچی: ٹڈاپ اسکینڈل میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دس ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بروز بدھ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے موقع پر ایف آئی اے نے سات مزید مقدمات کاچالان عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے چالان کو منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دس ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے۔ ملزمان میں سابق ڈی جی ٹڈاپ عبد الکریم داؤد پوتااور دیگر افرادشامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی کی جانب سے ٹڈاپ کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورپیپلزپارٹی کے مرحوم رہنماء مخدوم امین فہیم کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ٹڈاپ کیس میں 50 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی ہے جس کے لئے کاغذی کمپنیوں کو ٹھیکے دئیے گئے ہیں۔

مذکورہ کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورمخدوم امین فہیم کے ہمراہ وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سابق سیکرٹری محمد زبیر، ٹڈاپ کے سابق ڈائریکٹر فرحان جونیجو، فیصل صدیق، مہر ہارون الرشید، میاں طارق، ظفر حسین، نعمان صدیق، سید محب اللہ شاہ کو شریک ملزم قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ٹڈاپ کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دوبار وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں تاہم دونوں بار ان کی ضمانت منظور کرلی گئی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں