بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

پاکستان میں گرفتاریاں قانون کے مطابق ہونی چاہئیں: امریکی رد عمل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پرامریکا کا رد عمل سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد احتجاج کے نتیجے میں کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں پر امریکا نے رد عمل میں کہا ہے کہ گرفتاریاں قانون کے مطابق ہونی چاہیئں۔

واشنگٹن میں نیوز بریفنگ میں ایک سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم پاکستان میں کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت کو ترجیح نہیں دیتے، ہم یقین رکھتے ہیں کہ احتجاج اور اظہار رائے بغیر تشدد کے ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا احتجاج اور اظہار رائے ایسا ہونا چاہیے جس سے سرکاری ملازمین یا املاک کو نقصان نہ پہنچے، جب کہ گرفتاریاں بھی قانون کے مطابق ہونی چاہئیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ مضبوط، مستحکم اور خوش حال پاکستان پاک امریکا تعلقات کے لیے اہم ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں