منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

دعا ملک کے ہاں ننھے مہمان کی آمد؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابقہ گلوکارہ دعا ملک نے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوگئی، فیروز خان اور حمیمہ ملک کی بہن نے نومولود کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ویڈیو و تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر دعا ملک کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں ان کے شوہر بھی موجود ہیں اور وہ اپنے بیٹے کو گود میں لی ہوئی ہیں۔

تصویر کا کیپشن انہوں نے اس طرح دیا کہ ‘ہم نے اپنے بیٹے کا نام مصطفیٰ رکھا ہے’۔

اُن کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے سوال کیا جارہا ہے کہ کیا دُعا ملک کے ہاں دوبارہ بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے؟ یا اُنہوں نے گزشتہ برس پیدا ہونے والے بیٹے کی تصویر اب شیئر کی ہے؟

دعا ملک نے تاحال مداحوں کی الجھن کو دور نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ سال 2020ء میں دعا ملک نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اشارہ دیا تھا اور سال 2021 اگست میں ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں