پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

کرونا مریضوں کی پاکستان آمد: اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایئرپورٹ مینجر کا ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بیرون ملک سے کرونا مریضوں کی پاکستان آمد سے متعلق اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایئرپورٹ مینجر نے ایکشن لےلیا۔

اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے پر ایئرپورٹ مینجر نے نوٹس لیتے ہوئے سعودی عرب سے کراچی آنے والے کرونا مثبت مسافروں کو اسپتال منتقل کروا دیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کرونا مثبت مسافروں کےلیے اٹھائے گئے اقدامات کا اے آر وائی نیوز نے پول کھولا تھا۔

خیال رہے کہ آج صبح سعودی ائیر لائن کی پرواز ایس وی 700 سے 266 مسافروں کو جدہ سے کراچی لیکر پہنچی تھی، مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کے دوران تین مسافروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

مزید پڑھیں : کرونا مثبت مسافروں کی کراچی آمد: سندھ حکومت کی سنگین غفلت سامنے آگئی

کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود انتظامیہ نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرونا متاثرین کو قرنطینہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

محکمہ صحت کی غفلت اور قرنطینہ کے ناقص انتظامات کے خلاف تینوں مسافروں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں