پیر, مئی 11, 2026
اشتہار

پابندی کے باوجود بھارتی فلائٹس کی آمد جاری، برطانوی صحافی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی صحافی نے ریڈ لسٹ میں ہونے کے باوجود بھارت کے مسافر بردار طیاروں کی برطانیہ آمد و رفت کا انکشاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں اب بھی جاری ہیں جس کے باعث متعدد ممالک نے بھارت کےلیے اپنی سرحدیں بند کردی تھیں۔

بھارت پر سفری پابندیاں عائد کرنے والے ممالک میں برطانیہ بھی شامل ہے جس نے کرونا سے متاثرہ بھارت کو اپریل میں ریڈ لسٹ کیاتھا، تاہم برطانوی صحافی نے سفری پابندیوں کے باوجود بھارتی فلائٹس کی برطانیہ آمد و رفت کا انکشاف کیا ہے۔

صحافی کا کہنا ہے کہ 23 اپریل کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے بعد بھارت کی 110 فلائٹس برطانیہ پہنچ چکی ہیں، جن کے ذریعے کم و بیش ساڑھے 8 ہزار مسافر بھارت سے برطانیہ منتقل ہوئے۔

صحافی نے انکشاف کیا کہ برطانوی حکام کی جانب سے ریڈ لسٹ میں شامل دیگر ممالک کی طرح بھارت کی فلائٹس بند نہیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ برطانوی حکومت پاکستان، فلپائن، کینیا اور بنگلہ دیش سمیت کل 40 سے زائد ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کرچکی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں