کراچی : دنیا بھر میں چار ہزار سے زائد فضائی کرتب کا مظاپرہ کرنے والی ریڈ ایروز نامی ٹیم کراچی پہنچ گئی، آٹھ ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے آنے والی برطانوی ہوا باز ٹیم کا استقبال پی اے ایف بیس پر کیا گیا۔
پی اے ایف بیس پر بارہ طیاروں پر مشتمل معروف برطا نو ی ہوا باز ٹیم ریڈ ایروز کا استقبال ائیر وائس مارشل سلمان احسن بخاری، ائیر افیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ نے کیا،جبکہ پاکستان میں تعینات برطانوی ہیڈ آف مشن اسٹیو کراس مین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اسکواڈرن لیڈر ڈیوڈ کی قیادت میں ریڈ ایروز ٹیم نے کراچی کی فضاﺅں میں کرتب پیش کیے۔ ترجمان پی اے ایف کے مطابق برطانیہ سے 29 ستمبر سے شروع اس سفر کے دوران ٹیم نے مختلف ممالک کے 11 مقامات پر قیام کیا جب کہ تقریباً 8 ہزارمیل کا فاصلہ طے کرنے ٹیم زوہائی انٹرنیشل ائیر شو 2016ء میں 1سے6 نومبر تک شرکت کرے گی۔
ریڈ ایروز نامی یہ ٹیم 1964ء سے اب تک دنیا بھر میں چار ہزار سے زائد بار فضائی کرتب کا مظاہر ہ کر چکی ہے۔