تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ارسلان محسود کیس: گرفتار ایس ایچ او کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے ارسلان محسود قتل کیس میں گرفتار معطل ایس ایچ او اعظم گوپانگ کو 19 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالب علم ارسلان قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی، جہاں گرفتار معطل ایس ایچ او کو سخت نفری میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

دوران سماعت پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کو پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں گرفتار کیا ہے،جس پر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ کا قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔

اس موقع پر ایس ایس پی عابد قائم خانی نے کہا کہ ہم نے تفتیش کرنی ہے یہ اسلحہ وقوعہ میں استعمال ہوا ہے یا نہیں؟ آپ کو اس کیس میں ریمانڈ متعلقہ میجسٹریٹ سے لینا چائیے تھا، تفتیشی افسر نے کہا کہ ریمانڈ میں اسلحہ کی ایف ایس ایل کروانی ہے ملزم کے ماتحتوں کا اے ٹی سی سے ریمانڈ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارسلان محسود کیس : مشکوک پستول کا معاملہ معمہ بن گیا

بعد ازاں عدالت نے معطل ایس ایچ او اعظم گوپانگ کو 19 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، عدالت نے پولیس حکام کو کیس میں گرفتار تمام ملزمان کو 20 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

دوران سماعت معطل ایس ایچ او اعظم نے عدالت کو بتایا کہ میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں، میں بے گناہ ہوں، میری درخواست ہے کہ اس مقدمے میں جے آئی ٹی بنائی جائے۔

سماعت کے موقع پر مقتول طالب علم کے رشتےداروں سمیت اہل علاقہ نے عدالت کےباہر احتجاج کیا ، انصاف نہ ملنے پر ارسلان محسود کے چچا نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے بتایا کہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز صرف کال کاانتظارکررہی ہیں، ہمارا یک ہی مطالبہ ہے کہ تینوں ملزمان کو پھانسی دی جائے۔

Comments

- Advertisement -