پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کی گرفتاری پر ان کی والدہ نے گھر پر چھاپہ مار کارروائی سے عوام کو آگاہ کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کو آج علی الصباح گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی گرفتاری کے بعد ارسلان کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس چھاپے کا پورا احوال بتا دیا۔
ارسلان تاج کی والدہ نے کہا کہ آج صبح 6 بجے سادہ لباس میں پولیس اہلکار ان کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر آئے اور مرکزی دروازہ توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوئے۔
انکا کہنا تھا کہ اس چھاپے میں پولیس خواتین اہلکاروں اور بغیر وارنٹ کے گھر میں داخل ہوئی۔ 20 سے 25 لوگ تھے جنہوں نے ارسلان کو اٹھایا۔
پی ٹی آئی رہنما کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا معصوم ہے۔ اسے دہشتگردوں کی طرح لے جایا گیا ہے۔ کیا ہم قائد کے پاکستان میں رہ رہے ہیں؟