اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

ارشد چائے والا پاسپورٹ کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ارشد چائے والا پاسپورٹ کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا، درخواست کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر ارشد چائے والا کے نام سے معروف ارشد خان نے پاسپورٹ کے حصول اور تجدید کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ارشد خان نے اس سلسلے میں بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور پٹیشن دائر کرنے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق بھی مکمل کر لی ہے۔

بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے بتایا درخواست کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ارشد خان ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور عدالتی حکم پر ان کا شناختی کارڈ پہلے ہی بحال ہو چکا ہے، تاہم اس کے باوجود ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جا رہی۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ متعلقہ حکام کو ارشد خان کے پاسپورٹ کی تجدید اور اجرا کے لیے ضروری ہدایات جاری کی جائیں۔

وکیل کے مطابق شناختی کارڈ فعال ہونے کے باوجود پاسپورٹ کی تجدید نہ ہونا غیر ضروری رکاوٹ ہے، جس کے ازالے کے لیے عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے، پاسپورٹ کی تجدید کے لیے عدالت سے ہدایات جاری کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں