جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

ارشد چائے والے کا شناختی کارڈ عدالتی حکم پر بحال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ارشد خان چائے والے کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عدالتی حکم کے بعد نادرا نے ارشد خان کا شناختی کارڈ دوبارہ بحال کردیا، نادرا ویریفکیشن بورڈ نے شہریت کی تصدیق کردی۔

وکیل عمر اعجاز گیلانی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ موکل کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، ارشد خان اور اس کا خاندان باقاعدہ پاکستانی شہری ہیں۔

یہ پڑھیں: ارشد چائے والا کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کیوں بلاک کیا گیا؟ نادرا نے بتادیا

عدالت کا کہنا ہے کہ کسی شہری کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بلاک کرنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار کی استدعا پر کیس نمٹا دیا گیا۔

واضح رہے کہ نادرا نے ارشد خان چائے والے کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا تھا۔

یاد رہے ارشد خان چائے والا نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نادرا حکام کی جانب سے 1978 سے قبل کے رہائشی شواہد مانگے جارہے، ارشد خان نے 17برس کی عمر میں اسلام آباد میں چائے بیچتے شہرت حاصل کی تھی۔

ارشد کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تاہم شہرت پانے والے ارشد کی پاکستانی شہریت پر سوال اٹھ گئے۔

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں