تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ارشد خان پر قسمت مہربان، بیرونِ ملک کاروبار کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چند سال قبل مشہور ہونے والے ارشد چائے والا برطانیہ میں اپنا کیفے کھولنے جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  ارشد خان رواں برس کے آخر تک برطانیہ میں اپنا کیفے کھول لیں گے اور آئندہ برس تک وہ ان کی تعداد بڑھانے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر نئی پیشرفت کے حوالے سے اعلان کیا اور بتایا کہ انہوں نے ایک معاہدے پر دسختط کیے ہیں، جس کے تحت برطانیہ میں کیفے کھلے گا۔

ارشد خان نے لکھا کہ اب ارشد خان چائے والا عالمی برانڈ بننے جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: ارشد خان کی ‘پاوری’ ویڈیو چھاگئی

یہ بھی پڑھیں: ارشد خان “چائے والا” ان دنوں کہاں ہیں؟

ارشد خان نے گزشتہ برس دس اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں اپنا کیفے کھولا، جسے جدید طرز پر بنایا گیا ہے۔ اس کیفے کی تھیم ’ٹرک آرٹ‘ پر مبنی ہے جبکہ پاکستانی ثقافت کے رنگ بھی نمایاں ہیں،

ارشد نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور ایک میوزک البم میں بھی کام کیا لیکن ارشد پھر اچانک منظر سے غائب ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -