تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

جج ارشد ملک برطرفی، شہباز گل کا ویڈیو بنانے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی  برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ویڈیو اسکینڈل کیس میں جج ارشد ملک کی برطرفی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز، ناصر بٹ اور ناصر جنجوعہ کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا جو فیصلہ آیا وہ ایڈمنسٹریٹو ہے،شہبازشریف کے اظہار تشکر کے اعلان پر ہنسی آرہی ہے کیونکہ شکر کرنا ایسا ہی ہے جیسے پاناما کیس کے فیصلے پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں تھیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ  ویڈیو اسکینڈل کیس میں  مریم نواز، ناصر بٹ اور ناصر جنجوعہ کا ایک گروپ تھا ، اس گروپ کے پاس جج کی کوئی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو تھی جس کی بنیاد پر یہ لوگ ارشد ملک کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’حیران کن بات یہ ہے کہ جو جج مجرم نوازشریف کا مقدمہ سُن رہے تھے یہ لوگ اٰس کے گھر کے باہر ملتے تھے، ایک طرف چارج شیٹ ارشد ملک پر تھی تو  دوسری بلیک میلر گروپ تھا، ایک طرف جرم کرنے پر سزا ہوگئی اب دوسرے بلیک میلر گروپ کو بھی سزا ملنا چاہیے‘۔

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ’بلیک میلر گروپ نے ویڈیو کے ذریعے مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، چاچا جی شیطان ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں بھتیجی کیساتھ پارٹی کی سیاسی وابستگی ہے،شہبازشریف کا اظہار تشکر اس لئے ہے کہ سزا اب بلیک میلر گروپ کو بھی ملےگی‘۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک کو برطرف کردیا گیا

علاوہ ازیں اپنے ایک اور بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’دوسروں کے اثاثوں کی فکر کرنے کے بجائے اپنے والد کے سرے محل اور سوئس بینک والے اثاثے ظاہر کریں،  میٹرریڈرسے500ارب کےکرپشن کیس تک کا سفر ورلڈ ریکارڈہے، جعلی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کرنے والے ٹیکس کی باتیں کررہے ہیں، تمام جعلی اکاؤنٹس کاسراغ بلاول ہاؤس سےنکلتا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -