The news is by your side.

Advertisement

طیارہ حادثے کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ارشد ملک

کراچی : سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے جہاز حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات میں کہا کہ ہم تمام خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں یہ ہم سب کیلئے ایک مشکل مرحلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ایئر لائن ایئر مارشل ارشد ملک نے گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ کے قریب طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے لواحقین کو حادثے کی تفصیلات سے متعلق آگاہ کیا۔

ارشد ملک کا کہنا تھا کہ اس حادثے کا جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے، ہم تمام خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں یہ ہم سب کےلیے ایک مشکل مرحلہ ہے۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے جان دی وہ سب میرے بچوں کی طرح ہیں میں اپنے جذبات پر قابو نہیں پا رہا، انہوں نے لواحقین کیلئے کئے جانے والے انتظامات کے متعلق استفسار کیا۔

ملاقات کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین نے ارشد ملک سے کہا کہ آپ کی باتوں نے ہمارا بہت حوصلہ بڑھایا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ڈی این اے کے ذریعے تشخیص کو جلد از جلد مکمل کرنے کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد مسافر  اور علاقہ مکین جاں بحق ہوئے ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں