تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ارشد ندیم نے قوم سے معافی مانگ لی

کراچی: ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے ارشد ندیم نے قوم سے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ معذرت خواہ ہوں عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اترسکا، والدین اور پاکستانی عوام کا بہت شکریہ جن کی دعاؤں سے اس مقام تک پہنچا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ ’انشا اللہ اگلی بار بھرپور تیاری کے ساتھ اولمپکس میں شرکت کروں گا۔

ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی مہربانی، پوری قوم کی دعاؤں سے یہاں تک پہنچے ہیں۔

فیاض بخاری نے کہا کہ آج ٹوکیو میں بہت گرمی تھی جس سے مشکلات ہوئیں، ہم نے اچھا مقابلہ کیا، پہلے راؤنڈ میں جن سے مقابلہ تھا وہ ماضی میں 91 میٹر تھرو کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 لوگ پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئے تھے، جرمنی کا ورلڈ چیمپئن بھی دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائی نہیں کرپایا۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھروکے فائنل مقابلے میں 12 ایتھلیٹ پہلے مرحلے میں شامل تھے جن میں سے ٹاپ 8 نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ان میں ارشد ندیم 84.62 کے اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

میڈل راؤنڈ میں ٹاپ تین کھلاڑیوں کو گولڈ، سلور اور برانز میڈل کا حقدار ٹھہرنا تھا تاہم اس راؤنڈ میں ارشد ندیم متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے اس مقابلے میں گولڈ، جمہوریہ چیک کے جیکب واڈلیچ نے سلور اور جمہوریہ چیک ہی کے ویتے سلاف ویسلے نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

حیران کن طور پر عالمی نمبر ایک جرمن کھلاڑی جولین ویبر بھی میڈل کی دوڑ سے باہر ہوئے اور ان کی چوتھی پوزیشن رہی۔

اس طرح ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا سفر تمام ہوا اور اس کے 10 ایتھلیٹس کوئی بھی میڈل حاصل نہ کرسکے۔

Comments

- Advertisement -