پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

ایشین گیمز: ارشد ندیم سے متعلق مایوس کُن خبر

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والے ارشد ندیم ایشین گیمز کے جیولین تھرو فائنل ایونٹ سے دستبردار ہوگئے۔

ٹانگ میں تکلیف دوبارہ ہونے کی وجہ سے ارشد ندیم نے فائنل میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایشین گیمز کا جولین تھرو ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جانا ہے۔

ٹریننگ کے دوران ٹانگ میں تکلیف ہونے پر 26 سالہ ایتھلیٹ کا میڈیکل چیک اپ ہوا۔ ایم آر آئی رپورٹس میں پُرانی انجری کی ایک بار پھر نشاندہی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں ارشد ندیم نے سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔ فرانس میں ہونے والے عالمی مقابلے میں ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں دوسرے جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا فائنل میں ٹاپ پر رہے۔

فائنل میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ نیرج چوپڑا نے 88.17 میٹر کی تھرو لگا کر گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ قومی ایتھلیٹ نے سلور میڈل حاصل کیا۔ ارشد ندیم نے چوتھے راؤنڈ میں 87.15 میٹر کی سب سے بڑی تھرو کی تھی جبکہ تیسرے راؤنڈ میں 87.82 میٹر کی تھرو کی تھی۔

ارشد ندیم پہلی کوشش میں 74.80 میٹر کی تھرو پھینکنے میں کامیاب رہے، دوسری کوشش میں انہوں نے 82.81 میٹر کی تھرو پھینکی، فائنل مقابلے کی تیسری تھرو میں انہوں نے 87.82 میٹر جبکہ چوتھی باری میں 87.15 میٹر کی تھرو لگائی۔ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی آخری تھرو میں ارشد نے 81.86 میٹر کی تھرو لگائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں