منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

ارشد ندیم کا نئے سیزن میں مایوس کن آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے نئے سیزن میں مایوس کن آغاز کیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ایتھلیٹکس کے سلور میٹ مقابلے میں ارشد ندیم 80 میٹر کی تھرو بھی نہیں کرسکے وہ 78.47 میٹر تھرو کرکے نویں نمبر پر رہے۔

مقابلے میں جرمنی کے جولین ویبر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87.54 میٹر کی تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ارشد ندیم آئندہ ماہ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کریں گے۔

یہ پڑھیں: ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں اعزاز کے دفاع پر نظریں جمالیں

چند روز قبل ان کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز کے لیے اچھی تیاری ہو گئی ہے،  کامن ویلتھ گیمز جیسے بڑے ایونٹ سے قبل سوئٹزرلینڈ کے مقابلے میں حصہ لوں گا، کسی بھی بڑے ایونٹ سے قبل ایک ایونٹ میں حصہ لیتا ہوں، اس سے اسٹرینتھ اور تیاری کا اندازہ بھی ہو جاتا ہے۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 کی یادیں اب بھی تازہ ہیں،  جیسے 2022 میں کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ توڑا تھا تو اب بھی ویسی پوزیشن میں ہوں، چار سال گزر گئے تو اس بات کا پریشر بھی ہے کہ چار سال سے چیمپئن ہوں اور اب بھی کچھ کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا مقابلہ ہمیشہ خود سے رہا ہے، اس مرتبہ بھی اچھا کرنا ہے،  سری لنکا کے کھلاڑی نے بھی اچھی تھرو کی ہے، مقابلہ اس بار سخت ہوگا لیکن اس کے لیے تیاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں