جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئین شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ہنگری: پاکستان کے اسٹار اتھلیٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں جیولن تھرو مقابلے کے فائنل راؤنڈ کیلیے کوالیفائی کر لیا۔

ارشد ندیم نے پہلی باری میں 70.63 اور دوسری باری میں 81.53 میٹر کی تھرو پھینکی جبکہ کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستانی اتھلیٹ نے تیسری باری میں 86.79 میٹر کی تھرو پھینکی۔

ساتھ ہی انہوں نے پیرس اولمپکس 2024 کیلیے بھی کوالیفائی کر لیا۔

ارشد ندیم 20 اگست کو کوچ سلمان اقبال بٹ کے ہمراہ ہنگری کیلیے روانہ ہوئے تھے۔ روانگی سے قبل انہوں نے لاہور میں آخری ٹریننگ سیشن میں بھرپور ٹریننگ کی تھی۔ وہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں شاندار کم بیک کیلیے پُرامید نظر آئے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو ایونٹ کا فائنل 27 اگست کو ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں