جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے پہلی بار میں 76.99 میٹر کی تھرو کی۔

قومی ایتھلیٹ نے دوسری باری میں 74.17 اور تیسری باری میں 85.28 کی تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔

واضح رہے کہ مقابلے میں جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جیولین تھرور بھی ایکشن میں ہیں۔

ارشد ندیم نے مداحوں سے اپنی کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو مقابلے کا فائنل 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ دونوں کھلاڑی مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان چار روزہ کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں