منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

ارشد ندیم کا جیولن تھرو کی عالمی رینکنگ میں کونسا نمبر ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولن تھرو کی عالمی رینکنگ جاری کردی ہے۔

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم 1370 پوائنٹس کے ساتھ جیولن تھرو کی عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے۔

ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے بعد کئی عالمی ایونٹ میں شرکت نہیں کی تھی۔

بھارت کے نیرج چوپڑا نے گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز سے پہلی پوزیشن چھین لی، نیرج پہلے، اینڈرسن دوسرے اور جرمنی کے ویبر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ستمبر میں ورلڈ چیمپئن شپ سے قبل ارشد ندیم نے دو سے تین ایونٹس میں شرکت کرنا ہے، رواں برس ان کے رینکنگ پوائنٹس سے بہتری کی اُمید ہے۔

یاد رہے ارشد ندیم نے گزشتہ سال پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو سے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں