لاہور : ورلڈ اتھیلٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر ارشد ندیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔
ایئرپورٹ پر وہاب ریاض، اسپورٹس بورڈ پنجاب کے نمائندوں نے ان کا استقبال کیا،ارشد ندیم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔
ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا، ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ ہنگری کے دارالحکومت پڈایسٹ میں منعقد ہوئی۔
ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تاریخ میں پاکستان نے پہلی مرتبہ میڈل جیتا، فائنل میں ارشد ندیم نے 87.82میٹر دور نیزہ پھینک کر دوسری پوزیشن حاصل کی، یاد رہے کہ ارشد ندیم پہلے ہی پیرس اولمپکس 2024 کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔