تازہ ترین

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں...

’ارشد شریف قتل میں جو بڑے نام ملوث ہیں تحقیقاتی کمیٹی کا رُخ ان کی طرف ہے‘

سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل میں جو بڑے نام ملوث ہیں تحقیقاتی کمیٹی کا رُخ ان کی طرف ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی درست ڈائریکشن میں جا رہی ہے تو شواہد دینےکی ضرورت نہیں، پہلی بار تحقیقاتی کمیٹی کا رخ ایسے بڑے ناموں کی طرف ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی نیت کا نہیں پتہ لیکن فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تگڑی نظر آئی ہے ماضی میں کمیٹی کو اس قسم کے بڑے لوگوں کی باتیں کرتے سنا نہیں ہے ارشدشریف کو پاکستان سےنکلوانے اور ڈرپیدا کرنے میں بالکل سیاستدان ملوث تھے میں نے شواہد نہیں دیئے لیکن بہت باتیں جلد سامنےآجائیں گی۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ طریقہ واردات پتہ تھی اس لیے کہا تھا کہ فون اور لیپ ٹاپ نہیں ملےگا فون اورلیپ ٹاپ کے ملنے تک بہت سی چیزیں واضح ہوچکی ہوں گی پوری امید ہے ارشدشریف کا خون رائیگاں نہیں جائےگا، 70 سال میں جو نہیں ہوا پوری امید ہے ارشد کے اصل قاتل پکڑے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -