بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (3 فروری 2026): وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف شہید کے قتل پر ازخود نوٹس کیس نمٹاتے ہوئے فیصلہ جاری کر دیا۔

وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان ایم ایل اے پر دستخط ہو چکے ہیں اس وقت عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں، ازخود نوٹس کیس اور تمام متعلقہ درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔

فیصلے میں لکھا گیا کہ ارشد شریف کے قتل پر صحافی برادری اور پاکستانیوں کا دکھ سمجھ سکتے ہیں، ورثا کسی بھی معاملے پر متعلقہ عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کا قتل، کینیا کی عدالت کا پولیس افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق نے 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔ عدالت نے بین الاقوامی فورمز پر جانے کا معاملہ حکومت کی صوابدید اور خارجہ پالیسی پر چھوڑ دیا۔

عدالت نے کہا کہ خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی اب تک کی کارروائی پر کسی فریق نے اعتراض نہیں اٹھایا، ملزمان کی گرفتاری اور پاکستان میں ٹرائل کیلیے بلیک وارنٹس جاری کیے جا چکے ہیں، تحقیقات کی رفتا رکینیا کے ساتھ سفارتی ہم آہنگی اور خود مختار ریاستوں کے قوانین کے تابع ہے۔

سینئر صحافی کو اکتوبر 2022 میں کینیا میں پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں