تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ارشد شریف شہادت، اعلیٰ سطح کمیٹی قائم، تحقیقات کیلیے کینیا جائیگی

پاکستان کے سینیئر اور ہر دلعزیز صحافی واینکر ارشد شریف کی شہادت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے سینیئر اور ہر دلعزیز صحافی واینکر ارشد شریف کی شہادت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے، یہ تین رکنی کمیٹی ارشد شریف کی شہادت کی تحقیقات کے لیے فوری کینیا جائے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی میں ایف آئی اے، آئی بی اور آئی ایس آئی کے افسر شامل ہیں، کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کمیٹی کی تحقیقات میں معاونت کرے گا۔

 

مذکورہ کمیٹی اپنی تحقیقات مکمل کرکے وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کی جانب سے حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ اس افسوسناک واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔

جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صحافی ارشد شریف کیساتھ پیش آئے واقعے پر حقائق قوم کے سامنے لانے کا اعلان کردیا۔

شہید ارشد شریف کا جسد خاکی وطن لایا جاچکا ہے اور میت کو قومی پرچم میں لپیٹ کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف شہید کا جسد خاکی قومی پرچم میں لپیٹ دیا گیا

ارشد شریف کی نماز جنازہ کل فیصل مسجد میں ادا کی جائیگی اور تدفین بھی وفاقی دارالحکومت میں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -