منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

ارشد شریف قتل کیس : اسلام آباد پولیس کا جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد پولیس نے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی میں حساس ادارے کے افسران کو شامل کیا جائے گا، جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر، ایس پی صدرشامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ جے آئی ٹی میں متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او بھی شامل ہوگا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جےآئی ٹی کا نوٹیفکیشن آج رات جاری ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شہید صحافی ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر ان کی والدہ کی مدعیت کے بغیر ہی درج کی جبکہ شہید کی والدہ کا کہنا تھا کہ حکومت میری مدعیت میں بیٹے کے قتل کی ایف آئی آردرج کرے۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر درج کی جانے والی ایف آئی آر میں تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ارشد شریف قتل کی رپورٹ 26 اکتوبر کو زیردفعہ 174 کے تحت درج کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : پولیس کی پھرتیاں، ارشد شریف کی والدہ کی مدعیت کے بغیر مقدمہ درج

دوسری جانب اس حوالے سے ماہر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر ارشد شریف کی والدہ کی مدعیت میں درج نہ کرنا غلط عمل ہے جب مقتول کے وارثان موجود ہوں تو پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا۔

اہم ترین

مزید خبریں