اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ارشد شریف قتل کیس میں تحقیقاتی کمیشن میں پیش ہونے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انڈیپنڈنٹ اردو سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ارشدشریف قتل کیس میں تحقیقات کیلئے کمیشن نے بلایا تو میں ضرور جاؤں گا۔
عمران خان نے بتایا کہ ارشد شریف شیریں مزاری اور مرادسعید سے بھی رابطے میں تھا، کمیشن نے بلایا تو شیریں مزاری اور مراد سعید بھی پیش ہوں گے۔
- Advertisement -
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا بڑے واضح طور پر اس کی جان کو خطرہ تھا، یہاں تو ارشد شریف پر زندگی تنگ کردی گئی تھی، وہ نہیں جانا چاہتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اسے باہر جانے کو کہا تھا، میں نے اس سے کہا باہر بیٹھ کر کم از کم تمہاری آواز تو بند نہیں ہوگی۔