نیروبی : کینیا کی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس میں ملوث پولیس افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کینیا کی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس مین کینیا کی ہائیکورٹ نے دونوں ملوث پولیس افسران کے خلاف فوجداری مقدمہ شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
وکیل نے بتایا کہ عدالت نے قرار دیا ڈی پی پی اور آئی پی او اے نے دو پولیس افسران کے خلاف اعترافی فائرنگ کا مقدمہ چلانے میں ناکام ہو کر مقتول کے حقوق کی خلاف ورزی کی۔
کینین عدالت کا کہنا تھا کہ پاکستانی صحافی کے ساتھ ظالمانہ اور توہین آمیز سلوک کیا گیا، اس معاملے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔
عدالت نے انڈپینڈنٹ پولیس ، سائٹ اتھارٹی اور ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوٹر کو تحقیقات مکمل کرنے اور دونوں پر فرد جرم عائد کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
عدالت نے درخواست گزار کو مکمل ادائیگی تک دس ملین مقامی کرنسی بمع سود ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
پاکستانی صحافی کو اکتوبر 2022 میں کینیا میں پولیس نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔