بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

’ارشدشریف کے واقعے میں 2 لوگوں کے نام آ رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ ارشدشریف واقعےمیں کنفیوژن ہےکینیا پولیس کامؤقف تبدیل ہو رہا ہے ارشدشریف کے واقعے میں 2 لوگوں کے نام آرہےہیں۔

ایک بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے ہمارے سینئر افسران کینیا جا کر تحقیقات کریں گے تحقیقاتی اداروں کے لوگ موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیں گے جوڈیشل کمیشن اور دیگر چیزوں پر آگے جا کر دیکھیں گے پچھلی ٹیم کو ڈی نوٹیفائی کرنا پڑا اب نئی ٹیم بنادی گئی ہے۔

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے کینیا جانے والی ٹیم میں تبدیلی

راناثنااللہ نے کہا کہ ارشدشریف کیس پر کینیا کی حکومت کا باقاعدہ مؤقف جاری نہیں ہوا کیس میں ابہام بہت خطرناک ہیں، ارشدشریف کوڈی پورٹ کرنےکی خبروں کی تصدیق نہیں ہوئی ارشدشریف پر دبئی میں دباؤ تھا تو کیا ان کی رہائش کا بندوبست نہیں کیا جا سکتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کےپی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے ارشد کو سیکیورٹی دی جاسکتی تھی کیا ارشدشریف کو کسی یورپی ملک میں ویزا نہیں دلوایا جا سکتا تھا؟ کینیا ایک غیرمحفوظ ملک ہے ارشدشریف کو سیکیورٹی خدشات تھےتوپی ٹی آئی کوان کیساتھ کھڑاہوناچاہیےتھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے آنسو بہاکر ارشدشریف کےقتل پر سیاست کرنا چاہتے ہیں ارشدشریف کا کینیا جانا ہی حادثےکی وجہ بنا، ارشدشریف واقعےکےبینفشری عمران خان تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں