منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

ارشد وارثی نے بونی کپور پر سنگین الزام عائد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے معروف بھارتی فلمساز بونی کپور کے پروڈکشن ہاؤس پر سنگین الزام عائد کردیا۔

بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف فلم ساز بونی کپور پر ایک بار پھر سے مالی فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے اس بار اداکار ارشد وارثی نے کہا کہ ماضی میں بونی کپور کے پروڈکشن ہاؤس نے انہیں طے شدہ معاوضے سے کم ادائیگی کی تھی۔

ارشد وارثی نے انکشاف کیا کہ انہیں سری دیوی اور انیل کپور کی فلم روپ رانی چوروں کا راجہ (1993) کے لیے بطور کریو گرافر ہائر کیا گیا تھا، ایک گانے کے لیے بونی چاہتے تھے کہ کریو گراف چار دن میں کام مکمل کرے اور اسکا ریٹ اس وقت ایک لاکھ روپے طے ہوا۔

ارشد وارثی نے کہا کہ تاہم بعد بونی کپور نے درخواست کی کہ اسے تین دن میں ختم کیا جائے، میں نے سخت محنت کر کے تین دن میں یہ مکمل کیا اور انکے پیسے بچائے تاہم جب مجھے چیک ملا تو وہ ایک لاکھ کے بجائے 75,000 روپے کا چیک تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اجے دیو گن کی اسپورٹس ڈرامہ فلم میدان میں سازوسامان سپلائی کرنے والے وینڈر نے بونی کپور کے خلاف واجبات کی عدم ادائیگی کا مقدمہ کردیا تھا۔

سازوسامان سپلائی کرنے والے کا کہنا تھا کہ بونی کپور نے اسکے ایک کروڑ روپے کی رقم دو برس تک روکے رکھی، بلآخر عدالت نے بونی کپور کو حکم دیا کہ وہ اس وینڈر کو 96 لاکھ روپے کی ادائیگی کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں