انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے ڈیرل مچل کی جانب گیند پھینکی تھی جس پر بیٹر غصے میں آگئے تھے۔
ارشدیپ سنگھ میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائے ہیں اور ن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
Fight between Daryl Mitchell and Arshdeep Singh💀#INDvsNZ #T20WorldCup2026final #cricket pic.twitter.com/WEPHAvnJsC
— Urooj Jawed🇵🇰 (@uroojjawed12) March 9, 2026
بھارتی فاسٹ بولر کو ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب پایا گیا ہے جو بین الاقوامی میچ کے دوران کسی کھلاڑی کی طرف نامناسب یا خطرناک انداز میں گیند یا کوئی اور سامان پھینکنے سے متعلق ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ارشد یپ کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے، جو 24 ماہ کے عرصے میں ان کی پہلی خلاف ورزی ہے۔
ارشد یپ سنگھ نے میچ ریفری کی تجویز کردہ سزا قبول کر لی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


