بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

ارسلان خان نے بھارت سے ڈرامے کی آفر کا دلچسپ قصہ سنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ارسلان خان نے بھارت سے ڈرامے کی آفر ملنے کا دلچسپ قصہ سنا دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’رسم وفا‘ میں ارسلان خان نے حال ہی میں مرکزی کردار نبھایا جس میں ان کے ساتھ ہیروئن کے کردار میں حنا چوہدری موجود تھیں۔

ارسلان نے اہلیہ حرا خان کے ہمراہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران بھارت سے آفر ملنے کا دلچسپ قصہ سنایا۔

یہ پڑھیں: میری اور دوستوں کی چیخ و پکار سے ڈکیت بھاگ گیا، حرا خان

اداکار نے بتایا کہ مجھے انسٹاگرام پر پیغام آیا کہ ہم آپ کو ڈرامے کے لیے کاسٹ کرنا چاہتے ہیں، سیریز کے لیے آفر کی گئی جس کا نام مجھے یاد نہیں اور واٹس ایپ کا نمبر بھی لیا گیا، انہوں نے شوٹنگ کے لیے شہر کا نام بتایا اور بجٹ سے متعلق بھی بات ہوگئی۔

ارسلان خان کا کہنا تھا کہ میں نے پوچھا کہ اس شہر میں میں کیسے پہنچوں کا ویزا آپ لوگ لگوائیں گے، وہ پوچھنے لگے ویزا کیوں لگوانا ہے پھر میں نے بتایا کہ میں پاکستان سے ہوں آپ جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں اس طرح کا واقعہ پہلے بھی لوگوں کے ساتھ ہوچکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں