The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی طلبا کی پینٹنگز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آویزاں کیے جانے کے لیے منتخب

کراچی:  پانچ  پاکستانی طالب علموں کی پینٹنگز  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آویزاں کرنے کے لیے منتخب کر لی گئیں.

پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، تفصیلات کے مطابق . شہر قائد کے پانچ طالب علموں کی پینٹنگز  اقوام متحدہ کو فراہم کر دی گئیں.

یہ فن پارے ستمبر 2019 میں جنرل اسمبلی میں آویزاں کیے جائیں گے، یہ وہی موقع ہوگا، جب وزیر اعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے.

ان طالب علموں کے فن پارے “بدل دو کراچی ایجوکشنل فیسٹسول 2019” میں بھی نمائش کےلیے پیش کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: دنیا کی کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز رکھنے والی پاکستانی طالبہ کا ایک اور کارنامہ

سابق وفاقی وزیر اور نامور مصنف جاوید جبار نے ان طالب علموں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان طالب علم نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

رکن “بدل دو کراچی ایجوکشنل فیسٹسول 2019”  راشد فہیم نے اس امر کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے طالب علموں پر فخر ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں