جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

چاند پر خلا بازوں کے ساتھ جانے والے ’’کھلونے‘‘ میں کیا راز چُھپا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

(7 اپریل 2026): 54 سال بعد انسان چاند کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے آرٹیمس 2 میں خلا باز جو اپنے ساتھ کھلونا لے گئے ہیں اس میں ایک راز ہے۔

ناسا کے آرٹیمس 2 مشن میں چار خلا بازوں کو چاند کی طرف بھیجا گیا جو 1972 کے بعد 54 سال میں انسان بردار پہلا چاند مشن ہے۔ اس مشن میں خلا بازوں کے ہمراہ ایک چھوٹا سا نرم کھلونا بھی بھیجا گیا ہے، جس کی ایک خاص وجہ ہے۔

 یہ نرم کھلونا جس کو ’’رائز‘‘ کا نام دیا گیا ہے، وہ خلا بازوں کی مدد کے لیے ان کے ہمراہ بھیجا گیا ہے۔ یہ کھلونا مددگار ہونے کے ساتھ دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے جذبات اور خوابوں کو چاند تک لے جانے والے مشن کا میسکاٹ (علامتی نشان) بھی ہے۔

لیکن کیا کھلونے کا کردار یہیں تک محدود ہے؟

حقیقت یہ ہے کہ ’’رائز‘‘ نامی کھلونا ایک زیرو گریوٹی انڈیکیٹر (بے وزنی کا اشارہ دینے والا آلہ) ہے۔ خلا باز ایسے انڈیکیٹر اپنے ساتھ اس لیے لے جاتے ہیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ کیپسول کب خلا میں داخل ہو گیا ہے۔

جب خلائی جہاز زمین کی کششِ ثقل سے باہر نکل جاتا ہے تو یہ انڈیکیٹر ہوا میں تیرنے لگتا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ اب جہاز خلا میں ہے۔ ان اشیا کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا جاتا ہے۔

مشن پر روانگی سے قبل خلا بازوں نے ’’رائز‘‘ کو دنیا کے سامنے پیش کیا اور اس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا انتخاب 50 سے زیادہ ممالک سے موصول ہونے والی ہزاروں ڈیزائنز میں سے کیا گیا۔

ناسا کو کیلیفورنیا کے شہر ماؤنٹین ویو کے تیسری جماعت کے طالب علم لوکاس (۸؍سال) کا ڈیزائن پسند آیا۔ لوکاس کا یہ ڈیزائن ناسا کے ’’مون میسکاٹ ڈیزائن چیلنج‘‘ میں 50 سے زیادہ ممالک سے بھیجے گئے 2400 سے زائد ڈیزائنز کے مقابلے میں منتخب ہوا تھا۔

’’رائز‘‘ کو ناسا کے گوڈارڈ اسپیس فلائٹ سینٹر (میری لینڈ) کی تھرمل بلینکٹ لیب میں خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ بہت ہلکا اور نرم ہے تاکہ خلا میں آسانی سے تیر سکے۔

چاند کے گرد چکر لگانے والے امریکی خلائی مشن آرٹیمس II کا زمین سے رابطہ بحال، ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ

آرٹیمس 2؍ مشن میں چاند کا چکر لگانے کے لیے جانے والے ’’رائز‘‘ کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس کے اندر ایک ایس ڈی کارڈ رکھا گیا ہے، جس میں دنیا بھر کے لوگوں کے ہزاروں نام محفوظ ہیں۔ یہ نام ’’Send Your Name with Artemis‘‘ مہم کے تحت جمع کیے گئے تھے۔

ناسا کے مشن ’آرٹیمس ٹو‘ کا خلا میں نیا ریکارڈ قائم

واضح رہے کہ آرٹیمس ٹو مشن کو 2 اپریل کو لانچ کیا گیا تھا۔ یہ ٹیم چاند کے قریب سے گزرے گی اور بغیر اترے لوٹ آئے گی۔

+ posts

ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں