اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

آرٹیکل 243 پر اتفاق رائے ہو چکا، پیپلز پارٹی مان گئی ہے: (ن) لیگی سینیٹر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (7 نومبر 2025): مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 243 پراتفاق رائے ہو چکا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ حالات خراب نہیں ہوئے بات چیت چل رہی ہے، ایک دو چیزوں پر بات چیت چل رہی ہے جبکہ کچھ چیزوں پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم پر ججز اور وکلا میں دلچسپ مکالمہ

سینیٹر افنان اللہ خان نے 27ویں آئینی ترمیم کے بارے میں کہا کہ آرٹیکل 243 پر اتفاق رائے ہو چکا ہے جبکہ باقی چیزوں پر بھی تحفظات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(ن) لیگی رہنما نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آرٹیکل 243 پر مان گئی ہے، اس کے اور ہمارے درمیان معاہدہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی کے آرٹیکل 243 میں کچھ نئے عہدے شامل کیے ہیں اور کچھ عہدوں کا نام تبدیل کیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت 27ویں آئینی ترمیم لانے کی تیاری کر رہی ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے تحت آرٹیکل 243 میں ترمیم اور آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیر یا منگل سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف آج آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، ان کی وطن واپسی پر وفاقی کابینہ کی منظوری سے 27ویں ترمیم ایوان میں پیش ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں