The news is by your side.

Advertisement

آرٹسٹ نے شعیب اختر کے سنہرے ماضی کی یادیں تازہ کردیں

راولپنڈی: آرٹسٹ نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے سنہرے ماضی کی یادیں تازہ کردیں۔

تفصیلات کے مطابق آرٹسٹ نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی گیند پر زخمی ہونے والے بلے بازوں کو پورٹریٹ بنائے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

آرٹسٹ نے اپنے پورٹریٹ میں ان بلے بازوں کو دکھایا ہے جو شعیب اختر کی گیند پر زخمی ہوئے۔

آرٹسٹ کی جانب سے شعیب اختر کی گیند پر زخمی ہونے والے سارو گنگولی، سچن ٹنڈولکر، برائن لارا اور گیری کرسٹن کو دکھایا گیا ہے۔

شعیب اختر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور آرٹسٹ کی صلاحیتوں کو سراہا۔

سابق فاسٹ بولر نے 2003 کے عالمی کپ کے پول میچ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر اپنا نام تاریخ میں درج کروایا، انہوں نے 46 ٹیسٹ میچز میں 178 وکٹیں لیں، 12 مرتبہ اننگ میں5 وکٹیں اپنے نام کیں۔

شعیب اختر نے اپنا اولین ٹیسٹ 1997 میں ویسٹ انڈیز اور آخری ٹیسٹ 2007 میں بھارت کے خلاف کھیلا، انہوں نے 163 ون ڈے میچز میں 247وکٹیں اپنے نام کیں۔ 16 رنز کے عوض 6 وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی رہی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں