تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

بھارتیوں میں اتنی ہی غیرت ہے تو پھر نصرت فتح علی کو سننا چھوڑ دیں ، بھارتی اداکارہ

ممبئی : بھارتی اداکارہ شلپا شندے پاکستان میں پرفارمنس کرنے کو بے قرار ہے، ان کا کہنا تھا کہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، بھارتیوں میں اتنی ہی غیرت ہے تو پھر نصرت فتح علی کو سننا چھوڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے گیارہویں سیزن کی فاتح شلپا شندے نے پاکستان میں پرفارمنس کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، انہیں پڑوسی ملک میں پرفارمنس سے روکنے والے سچے محب وطن نہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں شلپا شندے نے واضح کیا کہ اگر انہیں بھارتی حکومت نے پاکستان جانے کے لیے ویزا جاری کیا تو وہ ضرور پڑوسی ملک جاکر پرفارمنس کریں گی، مجھے ایسا کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔

بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور فنکاروں پر پرفارمنس کی وجہ سے پابندی لگانے والی تنظیموں کو فنکاروں کا روزگار کم کرنے پر شرم آنی چاہیے۔

اداکارہ نے حال ہی میں بھارتی فلم تنظیم کی جانب سے گلوکار میکا سنگھ پر پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر لگائی گئی وقتی پابندی پر تنظیم کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ تنظیم کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی فنکار کو روزگار کرنے سے روکے۔

شلپا شندے نے دعویٰ کیا کہ فلمی تنظیم نے میکا سنگھ کو پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر تشدد کرکے معافی مانگنے پر مجبور کیا اور ساتھ ہی کہا کہ فنکار کی مرضی ہے کہ وہ سڑک پر پرفارمنس کرکے پیسے کمائے یا پھر پڑوسی ملک پاکستان جاکر پیسے کمائے، تنظیم کون ہوتی ہے فنکار پر پرفارمنس کرنے اور انہیں پیسے کمانے سے روکنے والی؟

شلپا شندے کے مطابق بھارت کی فلمی تنظیموں کو جو کام کرنے چاہیے وہ نہیں کر رہیں، انہیں محب وطن ہونے کے لیے پاکستان سے نفرت یا پاکستان کے خلاف نعرے لگانے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں ایک کامیاب اداکارہ بنانے میں پاکستانی مداحوں کا بھی کردار ہے اور ان کے کئی دوست پاکستان میں رہتے ہیں، جن سے وہ تحائف کا تبادلہ کرتی ہیں۔

اداکارہ نے پاکستان اور پاکستانی فنکاروں سے نفرت کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں پڑوسی ملک کے فنکاروں سے اتنی ہی نفرت ہے تو وہ نصرت فتح علی خان کو سننا کیوں نہیں چھوڑ دیتے؟

شلپا شندے نے ماضی میں بھارت میں فواد خان اور ماہرہ خان کو بولی وڈ فلموں میں کام دیے جانے پر دلیل دی کہ اب جو لوگ پاکستانی فنکاروں اور پاکستان سے نفرت کر رہے ہیں، وہ بتائیں کہ ماضی میں کیوں ماہرہ اور فواد کو کاسٹ کیا گیا؟ کیا بھارت میں ماہرہ خان جیسی خوبصورت ہیروئن نہیں تھی کہ شاہ رخ خان نے انہیں کاسٹ کیا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام میں سے کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا، ہمیں ایک دوسرے سے نفرت کرنے کے بجائے ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ شلپا شندے نے 2001 میں اداکاری کی شروعات کی اور اب تک وہ کم سے کم 30 ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، جب کہ انہوں نے تامل فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -