منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

عروبہ مرزا اور اریج محی الدین کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عروبہ مرزا اور اریج محی الدین کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عروبہ مرزا نے اریج محی الدین کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو شیئرنگ کی جس میں دونوں کو مزاحیہ جملے پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اریج محی الدین کہتی ہیں کہ ’یہ گانا خاص طور پر میرے بندے کے لیے ہے۔‘

اریج یہ کہتے ہی خاموش ہوجاتی ہیں ’عروبہ پوچھتی ہیں کہ گانا کدھر ہے۔‘ اریج فوری جواب دیتی ہیں کہ ’بندہ کدھر ہے۔‘

عروبہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ عروبہ مرزا حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ ٹو‘ میں کامیابی حاصل کی۔

اریج محی الدین اور عروبہ مرزا نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی دیگر کاسٹ میں ندا ممتاز، سید جبران، شہروز سبزواری اور کرن حق شامل تھے۔

اریج محی الدین ڈرامہ سیریل ’بندش ٹو‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

بندش ٹو کی کہانی سید نبیل اور شاہد نظامی نے لکھی ہے، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض عابس رضا نے انجام دیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں