تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نفرت پھیلانے والوں کو گرفتار کیا جائے، وزیراعلیٰ نئی دہلی کیجریوال

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں فسادات پھوٹنے کے بعد وزیراعلیٰ نئی دہلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ نفرت پھیلانے والوں کو گرفتار کیا جائے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ نئی دہلی اروند کیجریوال نے نئی دہلی ہنگاموں میں املاک کو نقصان پہنچانے پر معاوضے کا اعلان کردیا۔

اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ، زخمیوں کو 5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔ دہلی حکومت پرتشدد واقعات میں زخمی افراد کے اخراجات بھی اٹھائے گی۔

دوسری جانب بھارتی ہائی کورٹ نے دہلی میں مسلم کش فسادات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے حکمراں جماعت بی جے پی کے 3 رہنماؤں کپل مشرا، انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: دہلی مسلم کش فسادات، سونیا گاندھی کا وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

جسٹس ایس مورالی دھر اور جسٹس تلوانت سنگھ نے پولیس اہلکاروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 1984 جیسے فسادات دہرانے کی اجازت نہیں دیں گے، ججز نے پوچھا کہ کیا آپ نے بی جے پی کے مقامی رہنماؤں کی نفرت آمیز تقاریر سنیں؟ جس پر پولیس کمشنر نے جواب دیا کہ میں نے کپل مشرا کی تقریر نہیں سنی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کانگریس رہنما سونیا گاندھی نے دہلی میں مسلم کش فسادات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معصوم شہریوں کی ہلاکت اور مسجد پر حملے کا ذمہ دار مرکزی حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کو اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔

Comments

- Advertisement -