تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اےآروائی نیٹ ورک کے 16 سال ہر سال بے مثال

اےآروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری کا سب سے مقبول ترین نیٹ ورک ہے اور آج اپنی 16ویں سالگرہ منارہا ہے، خبریں ، انٹرٹینمنٹ، موسیقی، خبریں، اسلامی معلومات کے لیے خصوصی چینلز نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔

ملک کے سب سے بڑے نیٹ ورک اے آروائی نے کامیابی کے سولہ سال مکمل کرلئے، لندن کے چھوٹے سے دفتر سے شروع ہونے والا چینل آج دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن گیا، اس نیٹ ورک نے اپنی سولہ سالہ جہدِ مسلسل میں پیشہ وارانہ صحافتی اقدار کو مقدم رکھا۔

اے آروائی گروپ کے بانی مرحوم حاجی عبدالرزاق تھے، اے آروائی ڈیجٹیل نیٹ ورک کے بانی اور چیئرمین حاجی اقبال اور اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدراور سی ای او سلمان اقبال ہیں۔

اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک میں اے آروائی ڈیجیٹل، اے آروائی نیوز، اے آروائی زندگی، اے آروائی کیو ٹی وی اور اے آروائی میوزک شامل ہیں۔

ary یہ ایک اعزاز ہے کہ اے آر وائی نیٹ ورک اس وقت پاکستان میں انفارمیشن اور انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے والا نمبر ون اور بہترین ذریعہ ہے، اے آروائی ڈیجٹل پر پیش کیے جانے والے ڈرامے ہرعمر کے افراد میں یکساں مقبول ہیں۔

اے آروائی کیوٹی وی پردعوت وتبلیغ کاعظیم کام ہمہ وقت جاری وساری رہتا ہے اور دنیابھرمیں موجود لوگوں تک اسلام کی دعوت کے عظیم فریضے کی تکمیل کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ اے آروائی فلمز ایسی فلمیں پیش کرچکا ہے، جو باکس آفس پر سپر ہٹ رہی ہیں، ،جن میں وار، رانگ نمبر، جوانی پھر نہیں آنی اور جلیبی، ہو من جہان اور جانان شامل ہیں، اے آروائی فلمز کو اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان کی پہلی انیمیٹڈ فلم تین بہادر بھی اسی بینر تلے ریلیز کی گئی ہیں، نکلوڈین پاکستان اور ایچ بی او بھی اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کا حصہ ہے۔

film-.

اے آر وائی فلمز نے فلمی دنیا میں انقلاب برپا کرتے ہوئے پہلی باراےآروائی فلمز ایوارڈز کا سلسلہ بھی شروع کیا جو آج فلمی ستاروں کے لئے بڑا اعزاز ہے۔

ary-filmz

اے آر وائی نے کھیل کے شعبے میں بھی اپنی خدمات پیش کیں، پاکستان سپر لیگ کو بھلا کون بھول سکتا ہے جبکہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی میں بھی سرگرداں ہے، پاکستان کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا سہرا بھی اے آر وائی کے سر جاتا ہے۔

karachi

معروف سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کے انتقال پر 8 جولائی کو چیریٹی ڈے کے طور پر منانے کی تجویز بھی اے آروائی کی جانب سے دی گئی ، جس کی سیاسی و مذہبی رہنماؤں سمیت ملک بھر سے لوگوں نے حمایت کی۔

edhi

پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر ملک سے محبت کا اظہار کرنے کیلئے شکریہ پاکستان کی مہم کا سہرا بھی اے آر وائی کے سر جاتا ہے، جس میں اے آر وائی کی جانب سے شہر کو قومی پرچم اور جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔

pakistab

اے آروائی ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنا ہے، دیار غیر میں پھنسے پاکستانی ہوں یا کسی مشکل میں گھرے ہم وطن، زلزلے کی صورتحال ہو یا ہوں سیلاب کی تباہ کاریاں اے آر وائی نیٹ ورک ہمہ وقت وطن کی خدمت میں مصروف رہا ہے۔ نیٹ ورک کروڑوں دلوں کی دھڑکن اے آر وائی نیٹ ورک اپنے ناظرین کا خاص شکریہ ادا کرتا ہے۔


 

  اے آر وائی نیٹ ورک کی 16 ویں سالگرہ پر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر سلمان اقبال کا پیغام

 


  اے آر وائی نیٹ ورک کی 16 ویں سالگرہ پر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر سلمان اقبال نے دنیا بھر کے ناظرین اور سرزمین پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

سلمان اقبال نے کہا کہ اے آر وائی جو آج ہے، وہ پوری ٹیم کی محنت کا ثمر ہے، ہمارے ناظرین غلطیوں کو معاف اور اچھائیوں کو سراہتے ہیں، اس سے اچھے ناظرین کہاں ملے گے ، جنہوں نے ہمیں ہاتھ پکڑ کر چلنا سیکھایا اور اب یہ دوڑ رہا ہے۔

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں سے متعلق سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں، سعودی عرب میں پھنسے 400 سے 500پاکستانی پروازوں کے زریعے وطن واپس پہنچ گئے اور خوشی ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی گھر واپس آرہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -