اسلام آباد: اے آروائی نے پاکستانیوں کے لیے بیرونِ ملک سفرکرنا بنادیا ہے آسان، اے آروائی ٹرپل اے ایسو سی ایٹس نے اپنی سروسز لانچ کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اے آروائی گروپ کی ذیلی کمپنی اے آروائی ٹرپل اے ایسو سی ایٹس لایا ہے، پاکستانی شہر یوں کے لیے بیرونِ ملک سرمایہ کاری اور امیگریشن کے لیے ایک خصوصی سروس، جس سے ہم وطنوں کو فائدہ اٹھانے کے مواقع ملیں گے۔
اسلام آباد میں لانچنگ کی خصوصی تقریب سے خطاب میں اے آر وائی گروپ کے ڈائریکٹر محبوب رؤف کا کہنا تھا کہ کہ سروسز کا مقصد پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اے آروائی گروپ یواے ای سے تعلق رکھنے والی ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کی مشترکہ کاو ش ہے۔
اس موقع پر اے آر وائی ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کے سی ای او عمران فاروق نے کہا کہ جو بھی بہتر مستقبل کے لیے ملک سے باہر جانا چاہے، ہم اس کی رہنمائی کریں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈومینیکا کے ہیڈ آف سٹیزن شپ نے خوشخبری سنائی کہ اس پلیٹ فارم سے صرف دو لاکھ ڈالرز سے شہریت مل سکے گی۔ امریکہ ،کینیڈا اور دیگر ممالک کا سفر سیکیورٹی کلیرنس کے بغیر ہوگا۔
اے آر وائی ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کی کاوش سے نہ صرف بیرون ملک جانا آسان ہوگا بلکہ پاکستانی دوسرے ممالک میں سرمایہ کاری کرکے کثیر زرمبادلہ بھی پاکستان بھیجیں گے۔