منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

ایشین گیمز بحران: قومی کھیل کو بچانے کے لیے اے آر وائی اور بحریہ ٹاؤن میدان میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی اور بحریہ ٹاؤن قومی کھیل ہاکی کو بچانے کے لیے میدان میں‌ آگئے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروا دی.

تفصیلات کے مطابق آؤ مل کر بنائیں پاکستان کے تحت اے آر وائی اور بحریہ ٹاؤن نے ہاکی کو بچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقدامات شروع کر دیے.

اس ضمن میں انتظامیہ کو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں شرکت یقینی بنائیں گے.

- Advertisement -

اس ضمن میں صدر پی ایچ ایف بریگیڈئیرریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کہتے ہیں کہ معاونت پر اے آر وائی اور بحریہ ٹاؤن کے شکر گزار ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں‌ یہ خبر آئی تھی کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے احتجاجاً ایشین گیمز کا بائیکاٹ کردیا. کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ جیب خالی ہو توکارکردگی کیسے دکھائیں؟ قوم کے سامنے شرمندہ ہونا نہیں چاہتے.

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ تا حال یومیہ الاؤنسز سے بھی محروم ہیں، پی ایچ ایف کے جھوٹے وعدوں اور اعلانات سے گھر کا چولھا نہیں جلا سکتے۔

شہناز شیخ کا تبصرہ

سابق اولمپئن شہناز شیخ نے پی ایچ ایف کی مدد کرنے پر سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل سلمان اقبال کا شکر ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی جگہوں پرپی ایچ ایف نے فضول خرچی کی، امید ہے، اب یہ مسئلہ حل ہوجائے گا.

کپتان ہاکی ٹیم کا موقف

کپتان پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ صدر پی ایچ ایف نے معاملات سلجھانے کی یقین دہانی کرائی ہے.

محمد رضوان سینئر نے کہا کہ بائیکاٹ نہیں کیا، ٹریننگ جاری رکھی ہوئی ہے، البتہ یہ بات پیش نظر رکھی جائے کہ فنڈز نہ ملنے سے کھلاڑی ذہنی مسائل سے دوچارہوجاتے ہیں.

انھوں نے کہا کہ بڑے ایونٹ کے فنڈز پی ایچ ایف کونہیں ملتے، ہماری رینکنگ تنزلی کی جانب بڑھ رہی ہے.

واضح رہے کہ اٹھارویں ایشین گیمز آئندہ ماہ انڈونیشیا میں 18 اگست سے منعقد ہوں گے جو جکارتہ اور پالمبنگ میں 2 ستمبر تک جاری رہیں گے، میگا ایونٹ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ کراچی میں لگا ہوا ہے۔


پاکستان ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کی مقروض


یومیہ الاؤنسز سے محروم پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز کا بائیکاٹ کردیا


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں