تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

برطانیہ میں اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی گراں قدرخدمات کا اعتراف

لندن : وطن کی محبت کے جذبہ سے سرشار اور پاکستان میں آزادانہ صحافت کے لئے پرُ عزم اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کی گراں قدر خدمات کا عالمی سطح پراعترافات کا سلسلہ جاری ہے, ان کی خدمات کا اعتراف برطانیہ میں بھی کیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق شیفلڈ سٹی کونسل کے لارڈز میئر اور لیبر پارٹی کے ممبر طالب حسین اور لنکاشائر بوروکونسل اولڈ ہم کے لارڈز میئرعتیق الرحمان نے اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او محمد سلمان اقبال کی آزاد صحافت اور پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں لارڈ میئر ایوارڈ سے نوازا ہے۔

اس موقع پرمیڈیا میں ان کے اہم اورمعیاری کردار اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔


Salman Iqbal adds another feather to his huge… by arynews

شیفلڈ سٹی کونسل کے لارڈز میئر طالب حسین نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کو بین الاقوامی میڈیا کے معیار تک لے جانے میں اہم کردار ادا کرنے والے سلمان اقبال کو اعترافی شیٹس دینا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سمیت سلمان اقبال کی خدمات پرہر ایک محب وطن پاکستانی کو فخر بھی ہے اور ان کی صلاحیتوں پر ناز بھی۔

لنکا شائر بورو کونسل اولڈ ہم کی سٹی کونسل کے میئرعتیق الرحمان نے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی صلاحیتوں اورصحافت و کرکٹ کے فروغ کیلئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اقبال نے میڈیا میں دور جدید کے تقاضوں کو اپناتے ہوئے پاکستانی میڈیا میں نئی جہتیں متعارف کرائیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سلمان اقبال پاکستان میں خبر کے معیار کو ایک نئی سطح پر لے کر گئے ہیں، اور ان کے کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور کوششوں کو برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری عوام بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ سلمان اقبال نے پاکستان میں نہ صرف میڈیا کو وسعت دی بلکہ کھیل کے میدان میں پی ایس ایل کے ذریعے کرکٹ کے فروغ میں بھی اپنا اہم کردار ادا کیا۔ ہم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -