site
stats
پاکستان

ٹی10لیگ کے میڈیا رائٹس کیلئے جنگ گروپ بضد تھا، نہ ملنے پرخلاف ہوگیا، سلمان اقبال

کراچی : صدر ٹی ٹین لیگ سلمان اقبال نے کہا ہے کہ جیو سوپر بضد تھا کہ اسے ٹی ٹین لیگ کے میڈیا رائٹس دے دیں لیکن پاکستانیوں کی شراکت آتے ہی جنگ گروپ خلاف ہو گیا، سمجھ نہیں آتا کہ اسے ٹی ٹین لیگ سے کیا مسئلہ ہے، لیگ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کیوں کی گئی؟

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، اپنی گفتگو میں ٹی ٹین لیگ کے صدر سلمان اقبال نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ جیو سوپر ہمارے پیچھے لگا ہوا تھا کہ اسے لیگ کے میڈیا رائٹس دیئے جائیں۔

ٹی ٹین لیگ میں جب تک پاکستانی شامل نہیں ہوئے تب تک جیو خاموش تھا، لیکن ٹی ٹین لیگ میں جیسے ہی پاکستانیوں کی بڑی شراکت آئی جنگ گروپ خلاف ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ جنگ گروپ کو ٹی ٹین لیگ سے آخر مسئلہ کیا ہے؟، کیا پی سی بی یا کچھ بھارتی کھلاڑی یا پھر ٹی ٹین کا ہونا ہی مسئلہ ہے؟ ٹی ٹین لیگ کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ جنگ گروپ کوئی اچھائی ہونے جارہی ہو تو ایسا کیوں کرتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ جب پی ایس ایل آرہا تھا تو یہی جیو تب بھی شور مچا رہا تھا کہ اس سے پاکستان کرکٹ برباد ہوجائیگی، پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستان چیمپئن ٹرافی جیتا، جیو سے کہتا ہوں کہ خدارا پاکستانی کھلاڑیوں کا نقصان نہ کریں، کسی بھی لڑائی میں ملک کا نقصان نہیں ہونا چاہئیے۔


مزید پڑھیں: ٹی 10 لیگ کے خلاف پروپیگنڈا سفید جھوٹ ہے، شجیع الملک


صدرٹی ٹین لیگ سلمان اقبال نے مزید کہا کہ ٹی ٹین فارمیٹ ایک نیچرل کھیل ہے، ٹی ٹین لیگ ہونے دیں، نیا ٹیلنٹ سامنے آنے دیا جائے، آپ ایک پاکستانی اسپورٹس چینل ہیں کھیل کو آگے بڑھنےدیں، خدارا آپس کی لڑائی میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل نہ کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top