بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

پی ایس ایل : کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے مداحوں سے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے سیزن فور کے فائنل میں نہ پہچنے پر مداحوں سے معافی مانگ لی، ان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

تفصیلات کے مطابقکراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ٹیم کے فائنل میں نہ پہنچنے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شکست ہر کراچی کنگز کے پرستاروں کو مایوسی ہوئی اس پر معذرت چاہتا ہوں۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں کراچی کنگز کی شکست کے بعد اپنے پیغام میں کہی۔

سلمان اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل سے باہر ہوگئی لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ جیت پاکستان کی ہوئی، پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن فور کے ایلیمینیٹر میچ میں کراچی کنگز کو سخت مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں چار وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر161رنز بنائے تھے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 162 رنز کا ہدف تین گیندیں پہلے ہی 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں