تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’مما کو اپنے کیے کی سزا مل رہی ہے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل انگنا اختتام کی جانب سے گامزن ہے جس میں زین کی والدہ (روبینہ اشرف) کو اپنے کیے کی سزا مل رہی ہے۔

ڈرامہ سیریل انگنا میں جاوید شیخ (اظہر)، علی عباس (زین) عروسہ بلال (ایشل)، اریبا حبیب، (ابیہا)، روبینہ اشرف، عتیقہ اوڈھو، لائبہ خان ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں زین کے آتے ہی ایشل پوچھتی ہیں کہ مما کی طبیعت اب کیسی ہے وہ بتاتے ہیں کہ پہلے سے بہتر ہے سمجھ نہیں آرہا ان کی طبیعت اتنی اچانک کیسے طبیعت خراب ہوسکتی ہے۔

زین پریشانی کے عالم میں ایشل سے کہتے ہیں کہ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ سب کچھ اسی وجہ سے ہورہا ہے کہ کیونکہ موم نے تمہارے ساتھ برا رویہ اختیار کیا۔

وہ کہتے ہیں کہ میں معافی مانگتا ہوں کہ ان کے کہنے پر میں نے تمہیں غلط سمجھا اور زیادتیاں کیں پلیز کوشش کرو کہ مجھے اور موم کو معاف کردو۔

ایشل کہتی ہیں کہ مجھے اس طرح کی باتیں کرکے شرمندہ نہ کریں آپ کا میرے ساتھ ہونا میری سب سے بڑی طاقت ہے اور اب ہم یہ بات نہیں کریں گے صرف اپنی آنے والی زندگی کے بارے میں سوچیں گے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں