تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

’ایسا لگتا ہے میں دنیا کی سب سے خوش قسمت لڑکی ہوں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں فہد شیخ (دانش) اور فاطمہ آفندی (فضا) کی اداکاری مداحوں کو بھاگئی۔

ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں اداکار فہد شیخ (دانش)، فاطمہ آفندی (فضا) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار سید محمد احمد (نعیم)، مہرالنسا حیدر (عائزہ)، اسامہ طاہر (سعد)، تانیہ حسین (انعم)، جویریہ سعود (پھوپھو)، ایمان خان، بینا منصور، سجاد پال، سعد فریدی، قدسیہ علی ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کار کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی عاصمہ سایانی نے لکھی ہے۔ ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ کو ناظرین کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے اور یوٹیوب پر لاکھوں ویوز حاصل ہورہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’دانش اور فضا شادی کی سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر فضا شوہر دانش سے کہتی ہیں کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں دنیا کی سب سے خوش قسمت لڑکی ہوں۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’آپ کو سچ بتاؤں کہ شادی کا فیصلہ میں نے صرف والد کی خاطر کیا تھا۔ میں نہیں جانتی تھی کہ میری آنے والی زندگی کیسی ہوگی لیکن اس بات کا یقین تھا کہ خسارے میں نہیں رہوں گی۔‘

ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -