تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’اتنا بڑا راز مجھ سے کیوں چھپایا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ کی گزشتہ قسط مداحوں کو بھاگئی جس میں دکھایا گیا کہ عائزہ نے سعد سے جھگڑا شروع کردیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں اداکار فہد شیخ (دانش)، فاطمہ آفندی (فضا) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار سید محمد احمد (نعیم)، مہرالنسا حیدر (عائزہ)، اسامہ طاہر (سعد)، تانیہ حسین (انعم)، جویریہ سعود (پھوپھو)، ایمان خان، بینا منصور، سجاد پال، سعد فریدی، قدسیہ علی ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی رائٹر اسما سایانی ہیں۔

’ڈرامے کی کہانی باپ اور بیٹیوں کے درمیان محبت کو اجاگر کرتی ہے، نعیم اپنی پانچوں بیٹیوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور تاکید کرتے ہیں کہ سسرال میں میری عزت کا خیال رکھنا۔‘

’لیکن عائزہ اپنے دوست کے جھوٹ پر یقین کرکے شادی کی تقریب چھوڑ کر چلی جاتی ہیں اور گھر والے عزت بچانے کی خاطر فضا کی شادی دانش سے کروادیتے ہیں۔‘

’دانش اور فضا کے درمیان شادی کے بعد جھگڑے شروع ہوجاتے ہیں لیکن اب دونوں کے درمیان تلخیاں کم ہونے لگی ہیں۔‘

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’سعد کے والد کی دوست کی بیٹی گھر پہنچتی ہیں جنہیں دیکھ کر عائزہ کا موڈ خراب ہوجاتا ہے۔‘

’سعد اور ان کے والد عائزہ سے ان کا تعارف کرواتے ہیں لیکن وہ منہ بنا کر جواب دیتی ہیں، سعد بتاتے ہیں کہ میں ان کی ایجنسی میں کام کرتا ہوں، لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ آپ کے دوست کی بیٹی ہے لیکن وہ کہتی ہیں کہ میں مجھے پتا تھا کہ تم عابد انکل کے بیٹے ہو۔‘

’وہ انہیں بتاتے ہیں کہ یہ میری اہلیہ عائزہ ہیں۔‘ بعد میں سعد انہیں ناشتے کا کہتے ہیں اور اہلیہ انہیں چپ چاپ دیکھ رہی ہوتی ہیں۔‘ اور ان سے بعد میں جھگڑتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’اتنا بڑا راز مجھ سے کیوں چھپایا۔‘

ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے یہ جاننے کے لیے اگلی قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں