کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ کے ٹیزر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے اپنے ناظرین کے لیے نیا ڈرامہ ’ڈنک‘ پیش کیا جارہا ہے جس میں اہم سماجی مسئلے یعنی جنسی ہراسانی کی نشاندہی کی گئی ہے، ڈرامے کا ٹیز ریلیرز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں سینئر اداکار نعمان اعجاز، اداکار بلال عباس، ثنا جاوید، فہد شیخ، ازیکا ڈینئل ودیگر نمایاں ہیں۔
ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ پروفیسر ہمایوں (نعمان اعجاز) کے خلاف یونیورسٹی کے طلبا سراپا احتجاج ہیں۔
View this post on Instagram
پروفیسر ہمایوں کو یونیورسٹی کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں کمیٹی سربراہ کہہ رہے ہیں ’استاد تو روحانی باپ ہوتا ہے اتنی گھٹیا حرکت کرنے کی آپ کی ہمت کیسے ہوئی؟‘ جس پر پروفیسر ہمایوں جواب دیتے ہیں کہ ’یہ جھوٹ ہے الزام ہے مجھ پر۔‘
دوسری جانب اداکارہ ثنا جاوید کہتی ہیں کہ ’میری بات کا یقین کریں پروفیسر ہمایوں جھوٹ بول رہے ہیں۔‘
پروفیسر ہمایوں کو مشتعل طلبا کی جانب سے مار کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، حیدر (بلال عباس) کہتے ہیں کہ پروفیسر ہمایوں نے جو غلط کام کیا ہے اس کی سزا تو انہیں ملے گی۔
ڈرامے میں اہم سماجی مسئلے کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے سبب مداحوں کی جانب سے ٹیزر کو پسند کیا جارہا ہے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈرامے کا ٹیزر چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔