تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’تم محبت غلط جگہ ڈھونڈ رہے ہو‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ کی 31ویں قسط مداحوں کے دلوں کو چھو گئی۔

ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط سلمان)، اشنا شاہ (باسط، کی اہلیہ عائشہ)، عائشہ عمر (روہا)، اسرا غزل (سعدیہ باسط کی والدہ)، جاوید شیخ، عمران اسلم، صبا فیصل (عائشہ کی والدہ)، حنا رضوی، دانیہ انور(بانو)، زویا (جنیس ٹیسا)، (مصدق ملک باسط کے دوست) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض مصدق ملک نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسرز ہمایوں سعید، شہزاد نصیب ہیں اور اس کی کہانی عالیہ مخدوم نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی کہانی ایک ایسے لڑکے باسط کے گرد گھومتی ہے جس کی والدہ بچپن میں ہی اسے چھوڑ کر چلی جاتی ہیں، ان کی پرورش والد کرتے ہیں وہ بچپن کی خوشیوں سے محروم رہ کر جوان ہوتے ہیں، حبس میں بچپن میں ان کے ذہن میں خواتین سے متعلق پنپتا ہوا رویہ دکھایا گیا ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ باسط عائشہ سے شادی کے وقت ان کی ’لالچی والدہ‘ سے معاہدہ کرتے ہیں جس کے مطابق وہ ان کی عائشہ سے شادی کے لیے 75 لاکھ روپے لیتی ہیں۔

اب عائشہ کے سامنے سچائی آچکی ہے اور گھر چھوڑ کر چلی جاتی ہیں جنہیں باسط سمیت تمام گھر والے ڈھونڈ رہے ہیں۔

32ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ بانو بہن عائشہ سے کہتی ہیں کہ ’جسے تم اپنا ہمدرد سمجھ رہی ہو وہی تمہارے اور باسط کے درمیان پھوٹ ڈال رہی ہے۔‘ وہ کہتی ہیں کہ ’جب دو لوگوں میں محبت نہ رہے تو شادی کو ٹوٹنے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔‘

روہا کہتی ہیں کہ ’تمہیں لگتا ہے کہ میں جان بوجھ کر باسط کو پریشان کرنے کے لیے سب کچھ چھپا رہی ہوں، وہ باسط سے کہتی ہیں کہ اگر اسے تم سے محبت ہوتی تو ایک دفعہ رابطہ تو کرتی تم محبت غلط جگہ ڈھونڈ رہے ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

دوسری جانب عائشہ کی بدگمانی ختم نہیں ہوئی ہے وہ کہتی ہیں کہ ’کسی نے بتایا کہ میں بکنے والی چیز ہوں جس کی قیمت لگائی گئی ہے۔‘

ادھر باسط اہلیہ کے گمشدہ ہونے پر پریشان ہیں ’وہ کہتے ہیں کہ ’میں دیوانوں کی طرح اسے صبح سے لے کر رات تک ڈھونڈ رہا ہوں یہ جاننے کے لیے وہ زندہ ہے۔‘

آخر میں عائشہ باسط کو معاف کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’مجھے کسی کو معاف نہیں کرنا ہے طلاق دے دو، باسط کہتے ہیں کہ اب جو یہ چاہ رہی ہے (طلاق) وہ اسے مل جائے گی۔

کیا روہا باسط سے طلاق لے لیں گی؟ کیا روہا کی چال کو باسط اور روہا سمجھ سکیں گے؟ کیا بانو دونوں کی غلط فہمیاں دور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حبس میں فیروز خان کی اداکاری کو سراہا جارہا ہے اور ان کے مداح ہر گزرتی قسط کے ساتھ ہی ان کی اداکاری سے متعلق اظہار خیال کرتے ہیں۔

ڈرامے سے متعلق صارفین کے ٹوئٹس دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں