تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’فریاد‘ ماہ نور کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’فریاد‘ کی کردار ماہ نور (عائزہ اعوان) کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والا ڈرامہ سیریل ’فریاد‘ کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، ڈرامے میں زاہد احمد (مراد)، عائزہ اعوان (ماہ نور)، عدیل چوہدری (ہارون)، نول سعید (انعم) گل رعنا (مراد کی والدہ) کا کردار ادا کررہی ہیں۔

فریاد میں مراد مکان کی خریدو فروخت کے شعبہ سے وابستہ ہے جو لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے کسی بھی حد تک گزر جاتا ہے یہاں تک کہ اپنی پہلی بیوی ماہ نور کے ہونے والے بچے کو بھی 50 لاکھ روپے میں بے اولاد جوڑے کو فروخت کردیتا ہے۔

فریاد کی آج 47 ویں قسط نشر کی گئی ’جس میں ماہ نور کو جب یہ پتا چلتا ہے کہ مراد نے بچے کو فروخت کردیا ہے وہ غصے میں آجاتی ہے اور شوہر کو گریبان سے پکڑ لیتی ہے، مراد کی ماں جب ماہ نور کو روکنے کی کوشش کرتی ہے تو ماہ نور کہتی ہے کہ چپ آج کوئی کچھ نہیں بولے گا۔‘

’ماہ نور شوہر سے پوچھتی ہے کہ میرا بیٹا منان کہاں ہے کس کو بیچا ہے؟ یہ الفاظ سن کر مراد اپنی بہن کی طرف دیکھتے ہوئے ٹال مٹول کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ماہ نور کہتی ہے کہ اگر نومولود اغوا ہوا ہے تو بتاؤ کون سے تھانے میں رپورٹ درج کروائی ہے۔‘

’مراد یہ سب سن کر ماہ نور کو جھڑکتے ہوئے کہتا ہے کہ جاؤ جاکر بچے کو خود ڈھونڈ لو جس پر ماہ نور کہتی ہے کہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اتنی گری ہوئی حرکت کرو گے، اماں اور ہارون صحیح کہتے تھے کہ یہ شخص اعتبار کے لائق نہیں پھر بھی میں نے اعتبار کیا اور رشتہ نبھانے کی ہر ممکن کوشش کی۔‘

’ماہ نور کی جانب سے باتیں سننے کے بعد مراد اعتراف کرلیتا ہے کہ ہاں میں نے بیٹے کو 50 لاکھ روپے میں بیچ دیا ہے، اہلیہ جب یہ پوچھتی ہے کہ بیٹے کو کس کو بیچا ہے تو مراد کہتا ہے کہ یہ جاننا تمہارے لیے ضروری نہیں ہے کہ بیٹے کو کس کو بیچا ہے۔‘

’مراد کی ماں اپنے بیٹے کو کہتی ہے کہ سب کچھ چھوڑو اس کو یہاں سے دھکے دے کر باہر نکال دو، مراد اپنی والدہ کی بات پر عمل کرتا ہے اور ماہ نور کو گھر سے باہر نکال دیتا ہے۔‘

فریاد کی 48ویں قسط کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ مراد اپنے گھر کو چھوڑ کر دوسری بیوی انعم کے گھر شفٹ ہوگیا ہے جب ہارون انعم کے گھر جاتا ہے تو انعم اسے دھوکے باز کہہ کر مراد سے متعلق کچھ بتانے سے انکار کردیتی ہے ہارون خالی ہاتھ وہاں سے لوٹ آتا ہے جب ماہ نور ہارون سے بچے سے متعلق پوچھتی ہے تو وہ کچھ بتانے سے قاصر ہوتا ہے۔

کیا ماہ نور کو اپنا بچہ واپس مل جائے گا؟ کیا انعم مراد اور اس کے گھر والوں کی سچائی جان پائے گی؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’فریاد‘ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی شام 7 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -