تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

’چائے میں ذرا سی چینی کیا کم ہوگئی دو تھپڑ ماردئیے‘

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کا نیا ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ کا ٹیژر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا تھا اور اب شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں کیونکہ ڈرامے کی پہلی قسط کل شب 8 بجے نشر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے اختتام کے بعد ایک اور نیا ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ نے نشر ہونے سے قبل ہی مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، ڈرامے میں اقرا عزیز، یاسر حسین، اسماء عباس، احمد علی بٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

کچھ عرصہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ اقرا عزیز اور ان کے شوہر یاسر حسین پہلی بار کسی ڈرامے میں ایک ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ کے ہدایت کار رمیش رضوی ہیں جبکہ اسے عبداللہ سیجا نے پروڈیوس کیا ہے، ڈرامے کے لکھاری علی معین ہیں۔

ٹیژر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اقرا عزیز جن کی شادی ہوئی ہے وہ اپنے شوہر پر جھوٹا الزام عائد کرتی ہیں کہ وہ انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، اقرا عزیز اپنے چہرے پر جعلی زخم کے نشانات بناتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’چائے میں ذرا سی چینی کیا کم ہوگئی دو تھپڑ مار دئیے، پھر وہ کہتی ہیں کہ کیا بات ہے ’نرما‘ کبھی کبھی تو مجھے بھی تیرے جھوٹ پریقین آجاتا ہے اتنا سچا۔‘

ڈرامے کی کہانی ایسی لڑکی نرما کے گرد گھومتی ہے جو بڑے خواب دیکھتی ہے اور ان کو پورا کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لیتی ہے جبکہ اس کی شادی احمد علی بٹ سے ہوئی ہے جو ایک متوسط طبقے کی دکان کا مالک ہے اور ان کی ازدواجی زندگی نرما کے جھوٹ کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہے۔

واضح رہے کہ اداکار احمد علی بٹ مزاحیہ کرداروں کے لیے مشہور ہیں اور اس ڈرامے میں وہ سنجیدہ کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

Comments

- Advertisement -